Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران افریقی کھلاڑی پر نسلی تعصب پر مبنی جملہ کسنے کی وجہ سے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر چار میچوں کی پابندی لگائی تو راولپنڈی ایکسپریس نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد کی جان سستے میں چھوٹ گئی، ان پر دس میچوں کی پابندی لگانی چاہیے تھی۔
وطن واپسی سرفراز احمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ شعیب اختر تنقید نہیں کر رہے بلکہ ذاتیات پر بات کر رہے ہیں۔ اب ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہا ہے کہ شعیب اختر کے دل میں میرے لیے کوئی بات ہے تو میں نہیں جانتا لیکن میرے دل میں ان کیلئے کوئی بات نہیں۔
انھوں نے کہا کہ شعیب بھائی اگر ٹیم کی بہتری کی بات کریں گے تو ہم ان کا مشورہ ضرور لیں گے۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ وسیم بھائی ہمیں بہت سپورٹ کرتے ہیں اور ہم ان کی رائے لیتے رہتے ہیں۔