Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی انگلینڈ کی کنڈیشنز نے بھارتی ٹیم کے کوچ روی شاستری کو پریشان کر دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں ورلڈکپ کیلئے بھارتی ٹیم کی منصوبہ بندی پر بات کرتے ہوئے روی شاستری نے کہا کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز بولرز کیلئے سازگار ہونگی جس کے تحت ویرات کوہلی کو نمبر 3 پر بیٹنگ کرنے بھیجنا ٹھیک نہ ہو گا۔ بھارتی کوچ نے کہا کہ میں نہیں چاہتا ورلڈکپ میچ میں بھارت کے ٹاپ بیٹسمین جلدی آؤٹ ہو جائیں خاص طور پر ویرات کوہلی کے حوالے سے بالکل بھی رسک نہیں لیا جا سکتا۔
انھوں نے کوہلی کی جگہ نمبر تین پر امباتی رائیڈو کو کھیلانے کی بات کی۔ روی شاستری نے کہا کہ رائیڈو نمبر تین پر کھیلتے ہوئے ٹیم کیلئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ بھارتی کوچ کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹس میں بیٹنگ آرڈر میں تبدیلیاں کرنا ضروری ہوتی ہیں۔
واضح رہے 2007 ورلڈکپ میں جب بھارتی ٹیم بدترین پرفارمنس دکھا کر پہلے مرحلے سے باہر ہوئی تھی تو سورو گنگولی نے کہا تھا کہ ورلڈکپ سے ایک ماہ قبل بیٹنگ آرڈر میں تبدیلیاں کی گئیں تھیں جس وجہ سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی۔