Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے شعیب ملک سے متعلق تمام افواہوں کو مسترد کر دیا۔ سرفراز احمد پر پابندی کے بعد یہ خبریں سامنے آئیں کہ شعیب ملک مستقل کپتان بننے ذرائع استعمال کر رہے ہیں مگر سرفراز احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں، مینجر اور چیف سلیکٹر نے کپتان بناتے ہوئے ان کی رائے لی تو میں نے خود شعیب ملک کا نام لیا تھا۔
سرفراز احمد نے کہا کہ کبھی کپتانی چھن جانے کا خوف نہیں رہا اور نہ ہی کوئی اس منصب پر عمر بھر کیلئے رہ سکتا ہے۔ کپتان نے جنوبی افریقا میں بیٹنگ سے بھاگنے کا تاصر بھی مسترد کیا اور کہا کہ جنوبی افریقہ میں نیچے نمبرز پر بیٹنگ صورت حال کے مطابق کی۔
ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کے سوال پر کہا کہ چوتھے نمبر پر حفیظ بیٹنگ کرتے ہیں اور میری پوزیشن پانچویں یا چھٹی ہی بنتی ہے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ اب تمام تر توجہ پی ایس ایل پر مرکوز ہے اور کوشش کریں گے کہ اس مرتبہ ایونٹ میں کامیابی حاصل کریں۔