Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچز بھارت میں کھیلے جائیں گے اور 21 فروری کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ 17 سالہ مجیب الرحمن کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ وہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے لیکن ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم میں ان کا نام شامل ہے۔ پہلی مرتبہ آل راؤنڈر شرف الدین اشرف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ، بیٹسمین اکرام علی ون ڈے اور ٹیسٹ جبکہ فاسٹ بولر وقار سلام خیل ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا ٹیسٹ میچ دونوں ٹیموں کیلئے طویل فارمیٹ کا دوسرا میچ ہو گا۔ اس سے قبل آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف جبکہ افغانی ٹیم بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے۔