Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے خلاف پاکستان کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نوجوان بیٹسمین حسین طلعت نے تینوں میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور اچھی اننگز کھیلنے کے باوجود میچ کے اہم مواقعوں پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جس وجہ سے انھیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر حسین طلعت نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز میرے لیے تو اچھی رہی لیکن اس کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ پاکستان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے دونوں میچز جیتنے سے ہم صرف ایک یا دو اچھی شاٹس دور تھے۔ حسین طلعت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 32.66 کی اوسط سے 98 رنز اسکور کیے۔