Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں تھرڈ امپائر کے فیصلے نے سب کو حیران کر دیا۔ آن فیلڈ امپائر نے چھٹے اوور میں نیوزی لینڈ کے بیٹسمین ڈیرل مچل کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار تو بیٹسمین نے فوراََ سے رویو لیا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ گیند پہلے ان کے بلے پر لگی ہے اور بعد میں پیڈ پر لگی۔
تھرڈ امپائر نے آن فیلڈ فیصلے کا جائزہ لینا شروع کیا تو ہاٹ اسپاٹ پر واضح طور پر دیکھا گیا کہ گیند نے پہلے بلے کو چھویا اور پھر پیڈ پر لگی لیکن تھرڈ امپائر نے بھی ڈیرل مچل کو آؤٹ دے دیا جس وجہ سے بیٹسمین کے چہرے پر پریشانی کے آثار نمایاں ہو گئے۔
کمینٹری باکس میں موجود نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر سائمن ڈول نے اس فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بھارتی کپتان روہت شرما سے اس معاملے پر بات بھی کی لیکن انھوں نے بھی امپائر کے فیصلے کو ترجیح دی اور مچل واپس پویلین لوٹ گئے۔