Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم پہلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں مگر اب انھوں نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے بھی کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ برینڈن میک کولم نے بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے میلبرن اسٹارز کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلا اور جیت کے ساتھ اسے یادگار بنا لیا۔ آخری میچ میں برسبین ہیٹ کے اوپنرز کی شاندار پرفارمنس کے باعث برینڈن میک کولم کی بیٹنگ نہیں آئی۔
برسبین ہیٹ کے اوپنرز نے 157 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے دس اوورز میں پورا کر دیا۔ بین کٹنگ نے 30 گیندوں پر 81 اور میکس برائنٹ نے 30 گیندوں پر 71 رنز بنائے۔ برینڈن میک کولم نے میچ کے بعد اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ گراؤنڈ کا چکر لگایا اور شائقین کو الوداع کہا۔
برینڈن میک کولم دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ انھوں نے 370 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 9,922 رنز اسکور کیے۔ اس فارمیٹ میں صرف کرس گیل ہی ان سے آگے نکل سکے ہیں جو 12 ہزار سے زائد رنز بنا کر پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔