Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ اسی حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی رنگارنگ تقریب میں کرکٹ ستاروں اور مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں بات کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ اس بار اچھا کھیل پیش کریں گے اور کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کیلئے جان لڑا دیں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ایمبیسڈر مایا علی نے بھی اپنی ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امیدیں وابستہ کر لی ہیں۔ مایا علی نے تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس بار اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور میں اپنے سفر کا آغاز 15 فروری کو پشاور زلمی کے خلاف میچ سے کرے گی۔