Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولنگ کوچ وقار یونس نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں محمد سمیع کو کپتان اور شاداب خان کو نائب کپتان بنانے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ پی ایس ایل فور کے چوتھے ایڈیشن کیلئے محمد سمیع کو قیادت سونپنے پر کرکٹ حلقوں کیجانب سے حیرانگی کا اظہار کیا تھا۔ وقار یونس نے کہا کہ ہم اسلام آباد یونائیٹڈ والے جانتے ہیں کہ محمد سمیع اور شاداب خان کی کتنی اہمیت ہے۔
انھوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑی ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہیں اور پی ایس ایل فور میں ٹیم کی قیادت کیلئے سب سے موزوں امیدوار ہیں۔ وقار یونس نے دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کی قابلیت پر پورا بھروسہ اور یقین ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل فور میں اپنے سفر کا آغاز 14 فروری کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ سے کرے گے۔