Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کومیلا وکٹورینز نے میدان مار لیا۔ فائنل معرکے میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر امرلقیص الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی جو تمیم اقبال نے غلط ثابت کر دیا۔ کومیلا کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے تمیم اقبال نے 61 گیندوں پر 141 رنز کی ناقابل شکست طوفانی اننگز کھیلی جس میں 11 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ اوپننگ بیٹسمین کی اس شاندار بیٹنگ کی بدولت ڈھاکہ ڈائنامائٹس کو 200 رنز کا ہدف ملا۔
ڈھاکہ کی پہلی وکٹ صفر پر گر گئی لیکن بعد میں اپل تھرنگا اور رونی ٹلوڈکر نے 102 رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم کا مڈل آرڈر ناکام ہو گیا اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز ہی بنا سکی۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض نے چار اوورز میں 28 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
کومیلا وکٹورینز کے تمیم اقبال کو 141 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے پر فائنل میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے کپتان شکیب الحسن کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز ملا۔
#BPL2019#Bangladesh Premier League 2019#Dhaka Dynamites#Comilla Victorians