Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لاہور قلندرز کے بعد پشاور زلمی کے کھلاڑی بھی پی ایس ایل فور کیلئے دبئی پہنچ گئے۔ دبئی پہنچتے ہی پشاور زلمی ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹیم کو جوائن کر لیا۔ دیگر غیرملکی کھلاڑی بھی ایک، دو روز میں ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ دبئی روانہ ہوتے ہوئے زلمی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پیغامات بھی جاری کیے۔
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ اس سال بھی پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کیلئے پرامید ہوں اور پوری کوشش کرینگے کہ نہ صرف فائنل میں رسائی حاصل کریں بلکہ دوسری مرتبہ پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتیں۔
عمید آصف نے کہا کہ پشاور زلمی پی ایس ایل فور کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ پشاور زلمی ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 15 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی۔