Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈوین براوو جہاں کرکٹ میں مہارت رکھتے ہیں وہیں وہ گلوکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ انھوں نے "چیمپئن چیمپئن گانا بنایا جس میں نامور کھلاڑیوں کو شامل کیا اور یہ گانا شہرت کی بلندیوں تک پہنچا۔ اب انھوں نے ایک اور گانا "ایشیا ایشیا" تیار کیا ہے۔
گانے میں شاہد آفریدی، ویرات کوہلی اور دھونی سمیت ایشیا کے اسٹار کرکٹرز کا ذکر ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ڈوین براوو پی ایس ایل فور کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل ہیں اور انھوں نے اس دفعہ پاکستان میں بھی میچز کھیلنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ براوو پی ایس ایل میں پہلے لاہور قلندرز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
#Pakistan#India#Bangladesh#Sri Lanka#West Indies#Afghanistan