Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے کرکٹ ورلڈکپ کیلئے تقریباً 26 کھلاڑیوں کا پول تیار کیا ہے اور اسی پول میں سے پاکستان ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ میں غیرمعمولی کارکردگی دکھانے والا کوئی بھی کھلاڑی اس پول میں جگہ بنا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ میں ہیڈکوچ مکی آرتھر، کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے مشاورت کے بعد کھلاڑیوں کی فہرست فائنل کی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف کچھ نوجوان اور کچھ سینیئر کھلاڑیوں کو شامل کر کے ٹیم تشکیل دی جائے گی۔
ورلڈکپ کیلئے پاکستانی پول کے ممکنہ کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، شعیب ملک، بابر اعظم، حسین طلعت، عماد وسیم، امام الحق، اسد شفیق، محمد حفیظ، محمد عامر، محمد رضوان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان شنواری، شان مسعود، جنید خان، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، خرم منظور، سعد علی، یاسر شاہ، عابد علی، میر حمزہ، وقاص مقصود، عمید آصف اور حارث سہیل شامل ہیں۔ ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہو گا۔