Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ اوپنر شرجیل خان نے دو سال بعد اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے شرجیل خان پر پانچ الزامات عائد کیے تھے اور انہوں نے پانچوں الزامات میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
شرجیل خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے درخواست کی تھی کہ اگست میں ان کی پابندی ختم ہو رہی ہے لہذا انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے مگر جرم تسلیم کرنے کے باوجود شرجیل خان کو فوری طور پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اجازت نہ ملنے پر شرجیل خان نے حیدرآباد کے ایک میدان میں ایک پچ بنا کر اپنے طور پر پریکٹس شروع کر دی ہے جہاں عام لوگوں کی داخلہ ممنوع ہے۔
#Pakistan