Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دے دیا۔ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں جتنی بھی ٹیمیں شریک ہو رہی ہیں ان سب میں بھارتی ٹیم سب سے زیادہ مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔ پاکستان ٹیم کے بارے میں سوئنگ کے سلطان کا کہنا تھا کہ دوسری ٹیموں کے مقابلے ہماری ٹیم متوازن نظر آ رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس بار پاکستان ٹیم میں بڑی اننگز کھیلنے والے بیٹسمین موجود ہیں اس لیے اس بار ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی کی امید ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ جیت سکتی ہے۔
وسیم اکرم نے مزید کہا پاکستان کے کوچز کو ورلڈکپ سے پہلے بولرز پر بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے اور امید ہے پی ایس ایل کے بعد فاسٹ بولرز فارم میں آ جائیں گے۔