Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے والی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز نے تیسرے ایڈیشن میں زبردست آغاز کیا۔ اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے اس وقت کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور اپنے اگلے پانچ میچوں میں سے تین میں مزید کامیابی سمیٹی۔ ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر جنید خان نے لاہور قلندرز کے خلاف ہیٹ ٹرک بھی کی جو پی ایس ایل کی دوسری ہیٹ ٹرک تھی۔
گزشتہ سیزن میں ملتان سلطانز کو پہلی شکست اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں ہوئی تھی جبکہ کراچی کنگز کے خلاف میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر عمران طاہر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک بنائی جو کہ پی ایس ایل کی تیسری ہیٹ ٹرک ثابت ہوئی۔
6 میچوں کے بعد ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست تھی لیکن پھر بازی پلٹ گئی۔ اپنے اگلے چار میچوں میں ملتان سلطانز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ٹیم پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی۔