Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ہٹ مین کے نام سے مشہور بھارتی اوپنر نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 50 رنز کی اننگز کھیل کر حاصل کیا۔
روہت شرما سے پہلے یہ ریکارڈ کیوی اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل کے پاس تھا جنہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں اب تک 2,272 رنز بنائے ہوئے تھے جبکہ بھارتی بیٹسمین نے 92 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 2,288 رنز بنا کر مارٹن گپٹل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
واضح رہے روہت شرما ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 4 سنچریاں اسکور کرنے والے واحد بیٹسمین ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں روہت شرما اور گپٹل کے بعد تیسرے نمبر پر قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک موجود ہیں جنہوں نے 2,263 رنز بنائے ہوئے ہیں۔
#India in New Zealand 2019#India#New Zealand