Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے دورہ جنوبی افریقہ میں گیم پلان پر عمل نہیں کیا۔ ہیڈکوچ کے اس بیان پر سابق کپتان معین خان نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ معین خان نے کہا اپنی ہی ٹیم کو یہ کہنا کہ میرے پلان پر عمل نہیں ہوا بہت ہی غلط بات ہے۔ سابق کپتان کا ماننا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی جان بوجھ کر گیم پلان سے پیچھے نہیں ہٹتا۔
انہوں نے کہا کوچ کی حثیت سے اپنی ہی ٹیم کو میڈیا کے سامنے تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں، ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ گیم پلان پرعمل کر کے ٹیم کو فتح دلائے۔ معین خان نے مزید کہا کہ بند کمروں کی باتیں میڈیا کے سامنے نہیں کرنی چاہیے، ہیڈکوچ کے میڈیا کے سامنے بیانات سے مزید تنازعات پیدا ہوں گے۔
#Pakistan