Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کیلئے جہاں پاکستانی کھلاڑی پرجوش ہیں وہیں غیرملکی کھلاڑیوں کو بھی اس کا بےچینی سے انتظار ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اہم کھلاڑی لیوک رونکی نے پاکستان سپر لیگ کو ایک تہوار قرار دیا ہے۔ پی ایس ایل انتظامیہ کیجانب سے جاری اپنے بیان میں لیوک رونکی نے کہا کہ پاکستانی شائقین کا جوش وخروش دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ہم کسی بڑے فیسٹیول کا حصہ ہیں۔
جارح مزاج بیٹسمین نے کہا کہ کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنا لمبے عرصے تک ان کی یادوں میں تازہ رہے گا۔ لیوک رونکی نے مزید کہا کہ گزشتہ سال ہونے والا فائنل ایک شاندار میچ تھا اور وہاں موجود شائقین ایسے ہی میچ کے حقدار تھے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2018 کا ٹائٹل جتوانے میں لیوک رونکی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔