Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں کیس ہارنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو جرمانہ ادا کر دیا ہے۔ پی سی بی نے دوطرفہ سیریز نہ کھیلنے پر گزشتہ سال آئی سی سی میں بھارتی بورڈ کے خلاف 70 ملین ڈالرز ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا جس کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف آنے پر جرمانے کی رقم ادا کی جانی تھی۔ پی سی بی کو بیس کروڑ کا 60 فیصد ادا کرنا تھا جو پی سی بی نے ادا کر دیا ہے اور باقی چالیس فیصد اخراجات بھارتی بورڈ ہی برداشت کرے گا۔
آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کیس ہارنے کی صورت میں اس پر آنے والے اخراجات ہارنے والے فریق کو ہی ادا کرنے ہوتے ہیں۔ صرف یہی نہیں کیس پر آئی سی سی کے آنے والے اخراجات میں سے 60 فیصد رقم بھی پی سی بی نے ہی ادا کرنی ہے۔ اس سلسلے میں پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں آئی سی سی کو ایک کروڑ 12 لاکھ واجب الادا رقم دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی میں دائر کیس میں پی سی بی کا مؤقف تھا کہ 2014 میں دونوں بورڈز کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 8 سال کے دوران 6 دوطرفہ سیریز کھیلی جانی تھیں اور بھارت نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
#Pakistan#India