Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کراچی کنگز کے بیٹسمین کولن انگرام نے پی ایس ایل کو بیٹسمینوں کیلئے مشکل قرار دے دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں کولن انگرام نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں بیٹسمین حاوی ہوتے ہیں مگر پی ایس ایل میں تقریباََ تمام ہی ٹیموں کی بولنگ لائن اپ بہت اچھی ہے جس میں خطرناک اسپنرز کا اضافہ بیٹسمینوں کیلئے رنز بنانا مزید مشکل کر دیتا ہے۔ اپنی ٹیم کی بات کرتے ہوئے کولن انگرام نے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے اور ہماری طاقت پاکستان کے مقامی کھلاڑی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں کوئی بھی کھلاڑی اکیلا ہی میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتا ہے، کچھ نئے کھلاڑی بھی آئے ہیں جن سے کافی امیدیں ہیں۔ پاکستان جانے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے کولن انگرام نے کہا کہ پاکستان جانے کا تجربہ شاندار رہا اور میرے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل نہیں تھا کیونکہ ہم نے بھی بہت سے چیلنجز دیکھے ہیں۔
جارح مزاج بیٹسمین نے مزید کہا پاکستان میں کرکٹ کا جنون دیکھ کر دلی خوشی ہوئی، جب ہم پاکستان پہنچے اور ہم نے تیاری دیکھی، سڑکوں پر بڑے بڑے بینرز دیکھے تو اندازہ ہوا کہ پاکستانی عوام کرکٹ کیلئے کتنی بیتاب ہے۔