Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹی ٹوئنٹی کے دور میں جہاں ٹیسٹ کرکٹ کے خاتمے کی باتیں ہو رہی ہیں وہیں اس سال ورلڈکپ کے بعد ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ بنگلہ دیش کے دورے پر موجود آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے اعتراف کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے اور آئی سی سی ایسا بالکل نہیں چاہتی۔
آئی سی سی چیئرمین نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کیلئے ٹیسٹ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس سے فینز میں اس فارمیٹ کی مقبولیت بھی بڑھے گی اور اس فارمیٹ پر خدشات بھی کم ہوں گے۔
آئی سی سی نے اکتوبر 2017 میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کی منظوری دی تھی۔ پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ ورلڈکپ کے بعد شروع ہو کر اپریل 2021 تک جاری رہے گی۔