Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کو ورلڈکپ تک کینگروز ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل کر لیا گیا ہے اور وہ ہیڈکوچ جسٹن لینگز کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کریں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ رکی پونٹنگ، جسٹن لینگر کو حکمت عملی ترتیب دینے میں مدد فراہم کریں گے۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ ورلڈکپ کے فوراََ بعد ایشیز سیریز کا انعقاد ہو گا اور دو مختلف ایونٹس کیلئے کوچنگ اسٹاف بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس لیے بیٹنگ کوچ گریم ہِک ایشیز سیریز کی حکمت عملی پر توجہ دیں گے۔
جسٹن لینگر اور رکی پونٹنگ آسٹریلیا کی طرف سے اکٹھے کھیل چکے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے کافی قریبی تصور کیے جاتے ہیں۔ آسٹریلیا ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ یکم جون کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔