Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کا شیدول جاری کر دیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا پی ایس ایل کے بعد 22 سے 31 مارچ تک یو اے ای میں پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلیں گے۔ ون ڈے سیریز کا پہلا اور دوسرا میچ 22 اور 24 مارچ کو شارجہ جبکہ تیسرا ون ڈے 27 مارچ کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے آخری دو ون ڈے میچز 29 اور 31 مارچ کو دبئی میں ہوں گے۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے کہا کہ آسٹریلیا کو پاکستان میں میچز کھیلنے کی دعوت دی تھی مگر افسوس ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلتا دیکھنے کیلئے کرکٹ شائقین کو ابھی مزید انتظار کرنا ہو گا۔
ذاکر خان نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے پی ایس ایل میچز کیلئے اپنی سیکورٹی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پاکستان میں انتظامات کا جائزہ لے کر مستقبل میں پاکستان آنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔
#Pakistan#Australia