Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے ورلڈکپ سے پہلے کپتانی پر بحث کو فضول قرار دے دیا۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے سوال اٹھایا کہ ورلڈکپ کے قریب آ کر پتا نہیں کپتانی پر بحث کیوں چھڑ جاتی ہے؟ جو شخص دو سال سے کپتان ہے اس کے بارے میں کپتانی کا سوال اٹھنا ہی نہیں چاہیے۔
واضح رہے کہ 2015 ورلڈکپ کیلئے مصباح الحق کپتان تھے مگر میگا ایونٹ سے پہلے کپتانی پر بحث شروع ہو گئی تھی۔ دورہ جنوبی افریقہ پر بات کرتے ہوئے کرکٹ کمیٹی کے ممبر مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم جنوبی افریقہ میں اچھا کھیل پیش نہیں کر سکی۔
انھوں نے کہا کہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے دوروں کیلئے خصوصی پلاننگ کرنی چاہیے کیونکہ لمبی پلاننگ سے ہی وہاں کی کنڈیشنز کو سمجھا جا سکتا ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں پی ایس ایل کی ٹیمیں اس سال زیادہ مضبوط نظر آ رہی ہیں۔