Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد احسان مانی نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ بورڈ کے اخراجات کم کیے جائیں گے، بڑے افسران کی مراعات کا بھی ازسر نو جائزہ لیا جائے گا اور اب انھوں نے اپنے وعدوں پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے۔ احسان مانی نے بچت پالیسی اپناتے ہوئے اپنے لیے بھی کئی مراعات میں کمی کر دی اور بورڈ آف گورنرز کے اراکین بھی بورڈ کے خرچے پر بیرون ملک نہیں جا سکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی تنخواہ نہیں لیتے، لاہور میں انہوں نے دو لاکھ روپے ماہانہ پر فلیٹ کرائے پر لیا ہے۔ احسان مانی اور مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وسیم خان کیلئے دو نئی 1800 سی سی گاڑیاں ہیں۔ احسان مانی کا استحاق تھا کہ وہ 2400 سی سی گاڑی استعمال کریں لیکن انہوں نے 2400 کے بجائے 1800 سی سی گاڑی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
احسان مانی نے اندرون ملک 10 ہزار روپے ڈیلی الاؤنس بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بیرون ملک ان کا استحقاق 400 ڈالرز ڈیلی الاؤنس تھا لیکن وہ اب 300 ڈالرز یومیہ لیں گے۔
#Pakistan