Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

مینجنگ ڈائریکٹر پی سی بی وسیم خان نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں ہی اپنے اہداف بیان کر دیے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ ہمارا ہدف پاکستان میں صرف ٹی ٹوئنٹی کروانا نہیں ہے، ہم ٹیسٹ کرکٹ کیلئے بھی ٹیموں کو پاکستان آنے کیلئے قائل کریں گے اور بھارت سے سیریز مانگیں گے نہیں بلکہ ایسی پالیسی بنائیں گے کہ بھارت کھیلنے پر مجبور ہو گا۔
ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈی پی سی بی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنے میں وقت لگے گا، میں نے بہت سے مسائل دیکھے ہیں، ہم پہلے حکمت عملی بنائیں گے اور پھر اسٹرکچر بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ڈائریکشن کے مطابق چلیں گے اور کوئی یہ نہ سمجھے کہ چھ ماہ یا سال میں تمام معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، ہم وقت ضرور لیں گے مگر یقین دلاتا ہوں کہ بہتری سب کو نظر آئے گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے وسیم خان کو ایم ڈی بنایا گیا، وسیم خان انگلینڈ کی نوکری چھوڑ کر یہاں آئے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے بارے میں احسان مانی نے کہا کہ ڈومیسٹک میں میچز کی تعداد زیادہ ہے اور معیار کم ہے جس کو ٹھیک کریں گے۔
#Pakistan