Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت اور پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جیت کا تسلسل دونوں ٹیموں کے مستقل کپتانوں کی عدم موجودگی میں ٹوٹ گیا۔ نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 4 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔ ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان 212 رنز اسکور کیے۔ کولن منرو 72 اور ٹم سیفرٹ 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جواب میں بھارت نے بھی زبردست بیٹنگ کی تاہم 20 اوورز کے اختتام پر بھارتی ٹیم چار رنز پیچھے رہ گئی۔ بھارت کو آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے اور ٹم ساؤتھی نے زبردست بولنگ کرتے ہوئے میچ بچا لیا۔ بھارت کو پہلی مرتبہ تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست ہوئی ہے۔ اس سے پہلے دس سیریز میں سے بھارت نے 9 میں کامیابی حاصل کی اور ایک سیریز ڈرا رہی تھی۔
#India in New Zealand 2019#India#New Zealand