Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقہ کے معروف سابق کرکٹر جونٹی رہوڈز پی ایس ایل فور میں کمنٹری کریں گے۔ مائیکل سلیٹر کو پی ایس ایل کے کمنٹری پینل میں شامل کیا گیا تھا تاہم وہ نجی مصروفیات کی بنا پر پاکستان سپر لیگ کا حصہ نہیں بن سکیں گے اور ان کی جگہ جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز فیلڈر جونٹی رہوڈز کو کمنٹری پینل میں شامل کیا گیا ہے جو 21 فروری سے پی ایس ایل جوائن کریں گے۔
وہ پاکستان میں ہونے والے میچز میں بھی کمنٹری کیلئے دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی کیجانب سے جاری بیان میں جونٹی رہوڈز نے کہا کہ پاکستان سے حسین یادیں وابستہ ہیں اور میں کمنٹری کیلئے متحدہ عرب امارات اور پاکستان جانے کیلئے پرجوش ہوں۔ جونٹی رہوڈز نے 52 ٹیسٹ اور 245 ون ڈے میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی اور وہ کرکٹ کی دنیا کے بہترین فیلڈر مانے جاتے ہیں۔