Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے پی ایس ایل کے انتظامات کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی۔ افتخار شالوانی نے کہا کہ اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش کا کام زیادہ سے زیادہ 28 فروری تک مکمل کر لیا جائے گا۔ کشمنر کراچی نے بتایا کہ کراچی میں منعقدہ پانچ میچوں کے ٹکٹس 17 فروری سے آن لائن دستیاب ہوں گے جبکہ 25 فروری سے ٹکٹ کی فروخت کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
افتخار شالوانی نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کو کراچی میں مکمل سکیورٹی کی ضمانت دیتا ہوں اور گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کراچی میں میچوں سے قبل پورے شہر کو سجائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پانچ میچ ہونے کے باوجود یہ ممکن نہیں کہ شہر میں کرکٹ کے تمام فینز گراؤنڈ جا کر میچ دیکھ سکیں تاہم ہم دس سے زائد پارکس میں پی ایس ایل کے لائیو میچز دکھانے کیلئے بڑی اسکرینیں لگائیں گے۔