Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل سیزن تھری میں عمر اکمل لاہور قلندرز ٹیم میں شامل تھے جہاں ان کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی۔ ابتدائی پانچ میچوں میں مکمل ناکام ہونے کے بعد انہیں پلئینگ الیون سے ڈراپ کر دیا گیا۔ ٹیم سے ڈراپ کرنے کے بعد عمر اکمل کو گراؤنڈ آنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی اور انہیں ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر عمر اکمل نے سخت ناراضی کا اظہار بھی کیا تھا۔
لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے ایک سال بعد اس کی وجہ بتا دی ہے۔ فواد رانا کا اس معاملے پر کہنا تھا کہ عمر اکمل ہمارا ہیرو ہے بدقسمتی سے وہ گزشتہ سال پرفارم نہیں کر پا رہے تھے تو بہتر ٹیم کمبی نیشں کیلئے انہیں ڈراپ کرنے کی ضرورت پیش آئی تھی۔
انھوں نے کہا کہ عمر اکمل جیسے بڑے کھلاڑی کو ڈراپ کر کے میدان میں بٹھانا ہمیں غیرمناسب لگ رہا تھا اور مینجمنٹ فیصلہ کر چکی تھی کہ انہیں بقیہ میچز نہیں کھلائے جائیں گے جس کے تحت انہیں ہوٹل میں ہی ٹھہرانا مناسب لگا۔