Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی آل راؤنڈر کرس گرین بھی پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں ملتان سلطانز کیجانب سے ان ایکشن ہوں گے۔ کرس گرین کو افغانستان کے لیگ اسپنر قیص احمد کی عدم دستیابی کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر پورے ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کیلئے دستیاب ہوں گے۔
25 سالہ کرس گرین اب تک 52 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 40 وکٹیں اور 374 رنز اسکور کر رکھے ہیں۔ کرس گرین پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ دو سیزن میں لاہور قلندرز کا حصہ رہ چکے ہیں مگر انہوں نے اب تک پی ایس ایل کا ایک بھی میچ نہیں کھیلا ہے۔
کرس گرین کریبین پریمیئر لیگ میں گیانا واریئرز اور بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کیجانب سے بھی کھیلتے ہیں۔