Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چند روز قبل آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کو ورلڈکپ تک کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ رکی پونٹنگ نے عہدہ سنبھالتے ہی کئی عرصے سے ناقص کارکردگی دکھانے والی آسٹریلوی ٹیم کی حوصلہ افزائی شروع کر دی ہے۔ رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے سے آسٹریلوی ٹیم کی ون ڈے میں کارکردگی مایوس کن رہی ہے مگر کینگروز اب بھی ورلڈکپ جیتنے کیلئے فیورٹ ہیں کیونکہ انگلینڈ کی کنڈیشنز ہمارے حق میں بہت بہتر ثابت ہوں گی۔
رکی پونٹنگ نے کہا کہ اسٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی واپسی کے بعد ہماری ٹیم ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی مضبوط ہو گی۔ سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کو ان کی بہترین کارکردگی کے باعث فیورٹ کہا جا رہا ہے مگر آسٹریلوی ٹیم میں اسمتھ اور وارنر کے آنے سے ہماری ٹیم کی بہت سی خامیاں دور ہو جائیں گی جس کے بعد مجھے یقین ہے آسٹریلیا ہر مرتبہ کی طرح اس بار بھی فیورٹ بن کر میدان میں اترے گا۔