Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو اپنی بیٹنگ تکنیک بہتر کرنا ہو گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ فخر زمان دلیر بیٹسمین ہے، وہ آؤٹ ہونے سے نہیں ڈرتے، انھیں شارٹ گیندوں پر مشکلات کا سامنا ہے اور ان کے پاس شارٹ بال کھیلتے ہوئے وقت کم ہوتا ہے اس پر انھیں کوچ کے ساتھ مشاورت کرنا ہو گی۔
سرفراز احمد کی بیٹنگ فارم پر بات کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ ہر کھلاڑی کے کیرئیر میں اچھا برا وقت آتا ہے اور سرفراز میں کم بیک کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے، چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف انھوں نے اپنی بیٹنگ سے ٹیم کو فتح دلائی۔
محمد یوسف نے کہا کہ ہمیں ٹی ٹوئنٹی نہیں ٹیسٹ کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے، بھارت کی کرکٹ اس لیے آگے جا رہی ہے کیونکہ ان کا تمام فوکس ٹیسٹ کرکٹ پر ہے۔
#Pakistan