Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن پاکستان اور کراچی کنگز کے ہیڈکوچ مکی آرتھر کیلئے آخری ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ پی سی بی نے مفادات میں ٹکراؤ پر نئی پالیسی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ہوا جس میں اس حوالے سے بات چیت ہوئی کہ پی سی بی کے ملازمین پی ایس ایل میں کیسے کام کر سکتے ہیں اور یہ مفادات کا ٹکراؤ ہے۔ پی سی بی نے گورننگ بورڈ کا اگلا اجلاس 6 اپریل کو طلب کیا ہے۔
اجلاس میں پی ایس ایل میں کام کرنے والے پی سی بی ملازمین کیلئے پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس وقت پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر اور بولنگ کوچ اظہر محمود سمیت کئی ریجنل کوچز مختلف فرنچائزوں کے ساتھ منسلک ہیں۔ ذرائع کے مطابق بورڈ آف گورنرز کو بتایا گیا کہ تمام تر تقریریاں گزشتہ بورڈ حکام نے کیں اور اس کا اب ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔