Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے پہلے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو جھٹکا لگا ہے۔ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز 13 فروری سے شروع ہو گی مگر بنگلہ دیش کے اہم کھلاڑی شکیب الحسن انگلی فریکچر ہونے کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے فائنل میں تھیسارا پریرا کی گیند ان کے ہاتھ پر لگی اور اگلی ہی گیند پر وہ آؤٹ ہو گئے۔
اسکین میں انگلی کے فریکچر ہونے کی رپورٹ سامنے آئی۔ شکیب الحسن تقریباََ تین ہفتے تک کرکٹ سے دور رہیں گے جس کے بعد پھر سے ان کی انجری کا جائزہ لے کر کھیلنے سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 13 سے 20 فروری تک تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کے بعد 28 فروری سے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز ہو گا۔
#Bangladesh in New Zealand 2019#Bangladesh#New Zealand