Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

شہر قائد میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کی لانچنگ تقریب ہوئی۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں سجائی گئی تقریب میں پی ایس ایل فور کیلئے کراچی کنگز میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو متعارف کروایا گیا جبکہ کٹ اور گانا بھی ریلیز کیا گیا۔ گلوکار شہزاد رائے نے کراچی کنگز کا گانا گا کر تقریب کی رونق بڑھا دی۔
کوچ مکی آرتھر، کپتان عماد وسیم، محمد عامر، عثمان شنواری اور محمد رضوان سمیت کراچی کنگز کے نامور کھلاڑی تقریب میں شریک ہوئے اور تمام کھلاڑی پی ایس ایل فور میں چیمپئن بننے کیلئے پرعزم دکھائی دیے۔
کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل فور کیلئے پرجوش ہیں اور ایونٹ کیلئے اچھی تیاری کی ہے۔ کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل فور کیلئے دبئی پہنچ گئی ہے اور اپنا پہلا میچ 15 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔