Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نئے ایم ڈی وسیم خان کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے آئے تو ان سے سلیکشن سے متعلق سوالات کی بھی بوچھاڑ ہو گئی۔ سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کے سوال پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ سلمان کی عمر 35 سال ہو گئی ہے اور سلیکٹرز کھلاڑی کو منتخب کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ اس کھلاڑی کا مستقبل کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سلمان بٹ کی پرفارمنس بہتر ہے مگر اس سے بھی بہتر پرفارمنس فواد عالم کی ہے تاہم سلیکٹرز کو یہ دیکھنا لازم ہے کہ کون سا کھلاڑی اگلے چار، پانچ سال پاکستان کی نمائندگی کر سکتا ہے۔
شرجیل خان کے معاملے پر احسان مانی نے کہا کہ شرجیل پر پانچ سال کی پابندی پہلے ہی ڈھائی سال ہو چکی ہے اور اب انھیں اپنی پابندی پوری کرنا ہو گی جو ستمبر میں ختم ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ پابندی کے خاتمے کے بعد شرجیل خان کا تربیتی پروگرام ہو گا اور اس کے بعد ڈومیسٹک میں پرفارمنس کے بعد ان کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ ہو گا۔
#Pakistan