Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ ہر گزرتے ایڈیشن کے ساتھ ترقی کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ پی ایس ایل فور کے آٹھ میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے جس میں کم از کم 40 غیرملکی کھلاڑی متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز میں شرکت کریں گے۔ لاہور قلندرز کے اے بی ڈویلیئرز اور کراچی کنگز کے کولن منرو نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
پشاور زلمی کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا ہے اور اس ٹورنامنٹ کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شین واٹسن نے کہا کہ پی ایس ایل نے بڑی تیزی ترقی کی ہے اور اس کا شمار دنیا کی بہترین لیگز میں ہوتا ہے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کورے اینڈرسن نے کہا کہ میں پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے کیلئے بیتاب ہوں۔ انھوں نے کہا کہ مداحوں نے مایوس کن پرفارمنس کے باوجود لاہور قلندرز کو سپورٹ کیا اس لیے اس دفعہ انھیں مایوس نہیں کریں گے۔
#PSL2019#Pakistan Super League#Pakistan Super League PSL 2019#Karachi Kings#Peshawar Zalmi#Lahore Qalandars#Quetta Gladiators#Islamabad United#Multan Sultans