Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کراچی کنگز کی ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہر وقت لوگ ویرات کوہلی اور میرا موازنہ کرتے رہتے ہیں۔ نوجوان بیٹسمین نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ وہ بہت بڑا کھلاڑی ہے اور ابھی میں اس کے آس پاس بھی نہیں ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ابھی میرے کیریئر کا آغاز ہے، کوہلی نے بہت کچھ حاصل کر لیا ہے اور میں نے ابھی وہ حاصل کرنا ہے۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ کچھ برسوں کے بعد جب میں بھی ان کی جتنی کرکٹ کھیل چکا ہوں گا پھر میں ان سے موازنہ کیجیے گا۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 77 جبکہ بابر اعظم نے ابھی صرف 21 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔
آج کی تاریخ تک ویرات کوہلی 222 ون ڈے میچز ک�� تجربہ رکھتے ہیں جبکہ بابر اعظم کے پاس صرف 59 ون ڈے میچز کا تجربہ ہے۔ ویرات کوہلی نے 65 اور بابر اعظم نے 29 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنے ملکوں کی نمائندگی کی ہے۔
#Pakistan#India