Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ٹویٹر پر ایک گرافک پوسٹ کیا ہے جس میں بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے ابتدائی 59 ون ڈے میچوں میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس موازنے میں بابر اعظم واضح طور پر ویرات کوہلی سے آگے نظر آ رہے ہیں اور اگر ان کی کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا تو وہ ویرات کوہلی کے کئی ریکارڈز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
ابتدائی 59 ون ڈے میچوں میں ویرات کوہلی کے رنز 2 ہزار 1 سو 53 اور 2 ہزار 4 سو 62 ہیں۔ بابر اعظم کی سنچریوں کی تعداد 8 ہے جبکہ کوہلی کی سنچریوں کی تعداد صرف 5 تھی۔
اسد عمر نے کہا کہ بابر اعظم نے کیریئر کا شاندار آغاز کیا ہے اور ورلڈکپ 2019 میں ان پرفارمنس کا انتظار کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے اور اسی طرح کھیلتے رہیں۔
#Pakistan#India