Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنی ہے جس کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل دونوں ٹیمیں 5 مئی کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں نبردآزما ہوں گی۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 8 مئی کو اوول اور دوسرا ون ڈے میچ 11 مئی کو ساؤتھیمپٹن میں کھیلا جائے گا۔
تیسرا، چوتھا اور پانچواں ون ڈے میچ بالترتیب 14، 17 اور 19 مئی کو برسٹل، ناٹنگھم اور لیڈز میں کھیلے جائیں گے۔ کوچ مکی آرتھر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز وہی کھلاڑی گا جو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہو گا۔ ورلڈکپ کیلئے قومی کھلاڑیوں کا پول بھی تیار کر لیا گیا ہے جس میں پی ایس ایل کے بعد دو سے چار نام مزید شامل کیے جائیں گے۔
#Pakistan in England 2019#Pakistan#England