Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Pakistan Super League (PSL) 2019

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں جہاں امریکی گلوکار پٹبل تقریب کو چار چاند لگائیں گے وہیں پاکستانی جنون بینڈ بھی اپنی آواز کا جادو جگائے گا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں جنون بینڈ کے علی عظمت کا کہنا تھا کہ میں 14 فروری کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کیلئے دبئی آ رہا ہوں اور اپنی ٹکٹیں خرید کر رکھ لیں۔
سلمان احمد کا کہنا تھا کہ جو لوگ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں آ رہے ہیں جنون بینڈ نے ان کیلئے زبردست تیاری کر لی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کو سپورٹ کریں، پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کریں۔
جنون بینڈ میں شامل برائن نے کہا کہ میں اس وقت نیو یارک سے اپنا پیغام ریکارڈ کر رہا ہوں اور میں جہاز پر بیٹھ کر پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کیلئے دبئی آنے کا مزید انتظار نہیں کر سکتا۔