Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگز جاری کر دی ہیں۔ جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد پاکستان کے تین پوائنٹس کم ہو گئے تاہم رینکنگز میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگز میں بھارت کے کلدیپ یادیو دنیا کے دوسرے بہترین اسپنر بن گئے جبکہ شاداب خان کو تیسری پوزیشن پر جانا پڑا۔ عماد وسیم جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد پانچ درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔
راشد خان کی بولنگ رینکنگز میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ شاہین شاہ آفریدی 28 درجے ترقی کے بعد 48ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بیٹسمین رینکنگز میں بابر اعظم کی پہلی اور کولن منرو کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ شکست کے بعد ٹیم رینکنگز میں پاکستان کے تین اور بھارت کے دو پوائنٹس کم ہو گئے تاہم دونوں پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
#Pakistan#India#South Africa#New Zealand