Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Pakistan Super League (PSL) 2019

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ایونٹ کے آخری آٹھ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے جن کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت رواں ہفتے شروع ہو گی۔ ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے اور مہنگے سے مہنگا ٹکٹ 12 ہزار روپے کا ہو گا۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے تین میچز کے ٹکٹس کی قیمت ایک ہزار سے 12 ہزار روپے تک ہو گی البتہ کراچی میں ہونے والے میچز کے ٹکٹ 500 سے 12 ہزار تک میں دستیاب ہوں گے۔ فائنل میچ کی ٹکٹوں کی قیمت زیادہ رکھی گئی ہے۔
پی ایس ایل 4 کے لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو کھیلے جائیں گے جبکہ کراچی میں 7، 10، 13، 15 اور 17 مارچ کو میچز ہوں گے۔