کرکٹ میں جنوبی افریقی ٹیم ہمیشہ سے ہی ایک مضبوط ٹیم تصور کی جاتی ہے اور سیریز میں ان کی کارکردگی شاندار نظر آتی ہے مگر آئی سی سی ورلڈکپ میں جنوبی افریقی ٹیم آج تک سیمی فائنل سے آگے نہیں جا سکی اور ہر اہم موقع پر ان کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں جس وجہ سے انھیں "چوکرز" کہا جاتا ہے۔ 1999 اور 2015 ورلڈکپ میں بھی ایسا ہی نظر آیا لیکن جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شان پولک کو اس مرتبہ تاریخ تبدیل ہونے کی امید ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں شان پولک نے کہا کہ جنوبی افریقی ٹیم بہت مضبوط ہے اور کوئی وجہ نہیں کہ یہ ٹیم ورلڈکپ نہ جیت سکتی ہو۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ہمیشہ ہی مضبوط نظر آئی ہے مگر افسوس کہ ہم آگے نہیں جا سکے۔ شان پولک نے 1999 ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی کو اب تک کی شاندار پرفارمنس قرار دیا۔