Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز کی طرح کراچی کنگز کا بھی پی ایس ایل میں پہلا سیزن کچھ اچھا نہ رہا۔ 2016 میں کراچی کنگز کی ٹیم صرف دو میچز جیت سکی اور اسے پانچ ٹیموں میں چوتھی پوزیشن ملی۔ 2017 اور 2018 میں کراچی کنگز نے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کی اور پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ گزشتہ برس کپتان عماد وسیم اور شاہد آفریدی کی انجریز کے باعث ٹیم کو مسائل کا سامنا رہا۔
پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اب تک 30 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے 12 میں کامیابی ملی اور 17 میں شکست ہوئی۔ کراچی کنگز کی ٹیم کبھی پی ایس ایل کا فائنل نہیں کھیل سکی مگر اس مرتبہ کراچی کی ٹیم متوازن نظر آ رہی ہے۔ اسے خطرناک اوپنر کولن منرو اور بابر اعظم کی خدمات حاصل ہیں۔ دیگر اہم کھلاڑیوں میں کولن انگرام، عماد وسیم، عثمان شنواری، محمد رضوان، روی بوپارہ اور محمد عامر شامل ہیں۔