Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے آسٹریلیا کے سال 2018 کے بہترین کرکٹر کا اعزاز حاصل کر لیا۔ انہیں آسٹریلیا کا 2018 کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور ایلن بورڈر میڈل سے بھی نوازا گیا۔ پیٹ کمنز نے سال 2018 میں 8 ٹیسٹ میچوں میں 36 وکٹیں لیں اور 2 نصف سنچریاں بھی بنائی تھیں اور ایک روزہ فارمیٹ میں 6 میچ کھیل کر 8 وکٹیں اپنے نام کی تھی۔
گلین میکس ویل کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 2018 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ نیتھن لائن ٹیسٹ اور مارکس اسٹوئنس ون ڈے کے بہترین کرکٹرز قرار پائے۔ آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی پلیئر الیسیا ہیلی کو بھی بیلنڈا کلارک نامی اعزازی میڈل دیا گیا۔ گزشتہ چار سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو سمتھ کے علاوہ ایلن بورڈر کا اعزازی میڈل کسی اور کھلاڑی کو دیا گیا ہو۔
#Australia