Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کرکٹ کی دنیا کے بڑے بڑے نام ایکشن میں نظر آئیں گے۔ 40 غیرملکی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ تعداد انگلش کرکٹرز کی ہو گی۔ انگلینڈ کے 12 کھلاڑی پی ایس ایل میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ ویسٹ انڈیز کے 8 کھلاڑی لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
آسٹریلیا کے 7، جنوبی افریقہ کے 5، نیوزی لینڈ کے 4 اور زمبابوے کے 2 کھلاڑی پی ایس ایل فور میں کھیلیں گے جبکہ نیپال اور ویلز سے ایک، ایک کرکٹر کو پی ایس ایل فور میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا کا ایک بھی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں شامل نہیں ہے۔ 40 غیرملکی کھلاڑیوں میں سے بڑی تعداد میں کرکٹرز پاکستان آ کر کھیلیں گے۔