Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل تھری میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا لیگ کا پہلا ایلیمنیٹر میچ سیزن کا سب سے دلچسپ میچ رہا۔ لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 157 رنز بنائے تھے۔ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایک بھی بیٹسمین لمبی اننگز نہیں کھیل سکا تھا۔ آخری اوور میں فتح کیلئے کوئٹہ کو 25 رنز درکار تھے جہاں انور علی اور لیام ڈوسن کا آمنا سامنا ہوا۔
انور علی نے پہلی گیند پر چوکا اور دوسری گیند پر چھکا جڑ کر کوئٹہ کے میچ جیتنے کی امید جگائی۔ تیسری گیند پر کوئی رن نہ بن سکا مگر آل راؤنڈر نے اگلی دو گیندوں پر مسلسل دو چھکے لگائے۔
کوئٹہ کو آخری گیند پر 3 رنز بنانے تھے اور انور علی نے باؤنڈری لگانے کی کوشش کی۔ باؤنڈری پر کھڑے عمید آصف نے آسان کیچ ڈراپ کر دیا تاہم اس کے بعد ایک رن آؤٹ نے کوئٹہ کی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا اور انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے میچ 1 رن سے جیت لیا۔